EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز ظہر کے آداب
اس میں ان اعمال کا ذکر ہے جن کو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے درمیان انجام دیا جاتا ہے۔
جب سورج نکلنے والا ہو تو وہ دعائیں پڑھے جن کو پانچویں فصل میں ذکر کیا جائے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔
بہتر یہ ہے کہ ہر دن کے شروع میں صدقہ نکالے چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو اور ظہر سے پہلے نماز کے لئے تیاری شروع کرے اور پہلے قیلولہ کر لے یعنی تھوڑی دیرآرام کرے کیونکہ یہ نماز شب اور دن کے روزہ کے لئے معین و مددگار ہے۔
پھر کوشش کر کے نماز ظہر کے لئے بیدار ہو جائےاس کے بعد وضو کر کے مسجد میں جائے اور نماز تحیت مسجد پڑھےاور اگر وقت نہ ہوا ہوتو وقت کا انتظار کرے۔