EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعائے وقت زوال
اوّل وقت نماز پڑھنا مستحب ہے اور جب زوال ہو جائے توسب سے پہلے یہ دعا پڑھے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
تسبیح خدا کے لیے ہے
وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يَتَّخِذْ
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے
صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا
جس کی نہ کوئی زوجہ ہے نہ کوئی بیٹا
وَّ لَمْ يَكُنْ لَّهُ شَرِيْكٌ فِى الْمُلْكِ
نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک
وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِىُّ مِّنَ الذُّلِّ
اور نہ کمزوری میں اس کا کوئی سہارا۔
وَكَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا۔
تکبیر اسی کے شایانِ شان ہے۔
اور روایت ہے کہ حضرت امام محمد باقرؑ نے محمد بن مسلم سے فرمایا کہ تم اس چیز کی اس طرح حفاظت کرو جس طرح اپنی دونوں آنکھوں کی حفاظت کرتے ہواور اگر باوضو نہیں ہو تو وضو کر لو اور جو آداب پہلے بیان کئے گئے ان پر عمل کرو
پھر نماز ظہر کے نوافل پڑھنا شروع کرو۔