ساعات روز کی دعائیں
یاد رہے کہ شیخ طوسیؒ سید ابن باقیؒ و شیخ کفعمیؒ نے ہر دن کو بارہ ساعتوں پر تقسیم کیا ہے اور ہر ساعت کو ۱۲؍ اماموں میں سے کسی ایک امام کی طرف منسوب کیا ہے اور ہر ساعت کے لئے ایک دعا جس میں اس امام عالی مقام سے توسل ہے اسے ذکر کیا ہے۔ اگرچہ اس کی روایت ذکر نہیں کی ہے لیکن یہ معلوم ہے کہ لیکن معلوم ہے کہ یہ افراد ایسی باتوں کو کسی روایت کے بغیر تحریر نہیں کرتے ہیں ہم اس رسالہ میں صرف مصباح المتہجد پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔