خدایا میں تیری بارگاہ میں پیغمبر اکرمؐ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاۤلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
بَيْنَ يَدَىْ حَاجَتِىْ
کو اپنی حاجتوں سے پہلے پیش کررہا ہوں
وَاَتَوَجَّهُ بِهٖ اِلَيْكَ
اور انھیں کے ذریعہ تیری بارگاہ میں حاضر ہورہا ہوں۔
فَاجْعَلْنِىْ بِهِ وَجِيْهًا عِنْدَكَ
مجھے اپنے نزدیک
فِى الدُّنْيَا وَالْاۤخِرَةِ
دنیا و آخرت میں وجیہ بنا دے
وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ
اور اپنے مقرّب بندوں میں قرار دے دے۔
وَاجْعَلْ صَلَاتِىْ بِهِ مَقْبُوْلَةً
پیغمبر کے طفیل میں میری نماز کو مقبول،
وَذَنْبِىْ بِهِ مَغْفُوْرًا
میرے گناہوں کو مغفور
وَدُعَاۤئِىْ بِهِ مُسْتَجَابًا
اور میری دعاؤں کو مستجاب بنا دے
اِنَّكَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
کہ تو بہترین بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
پھر نماز کے لئے اذان و اقامت کہے اور اذاان و اقامت کے درمیان ایک سجدہ کرکے یا بیٹھ کر کچھ فاصلہ دے دے اور یہ دعا پڑھے
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ قَلْبِى بَآرًّا
خدایا میرے دل کو نیک،
وَعَيْشِىْ قَآرًّا
میری زندگی کو مطمئن
وَرِزْقِىْ دَآرًّا
میرے رزق کو مسلسل قرار دے دے
وَاجْعَلْ لِىْ عِنْدَ قَبْرِ رَسُوْلِكَ
اور میرے واسطے قبر پیغمبرؐ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاۤلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
مُسْتَقَرًّا وَقَرَارًا۔
کے پاس دائمی مستقر قرار دے دے۔
اس کے بعد جو بھی حاجت رکھتا ہو خداوند عالم سے طلب کرے۔
اذان و اقامت کے درمیان دعا رد نہیں ہوتی ہے اور اقامت کہنے کے بعد کہے
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ
خدایا میں تیری طرف متوجہ ہوں،
وَمَرَضَاتَكَ طَلَبْتُ
تیری رضا چاہتا ہوں،
وَثَوَابَكَ ابْتَغَيْتُ
تیرے ثواب کا خواہشمند ہوں،
وَبِكَ اٰمَنْتُ
تجھ پر ایمان لایا ہوں
وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ
اور تجھی پر بھروسہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاۤلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَافْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِىْ لِذِكْرِكَ
اپنی یاد کے لیے میرے دل کے کانوں کو کھول دے۔
وَثَبِّتْنِىْ عَلٰى دِيْنِكَ وَ دِيْنِ نَبِيِّكَ
اپنے اور اپنے پیغمبرؐ کے دین پر ثابت قدم فرما
وَلَا تُزِغْ قَلْبِىْ بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنِىْ
اور خبردار ہدایت کے بعد میرے دل میں کجی نہ پیدا ہونے پائے۔
وَهَبْ لِىْ مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً
مجھے اپنی بارگاہ سے رحمت عنایت فرما
اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ۔
کہ تو بہترین عطا کرنے والا ہے۔