اللہ کے نام سے اللہ کے سہارے سے۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ
محمدؐ اللہ کے رسول ہیں
وَلَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ
اور کوئی طاقت خدائے بزرگ و برتر کے بغیر نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ امْسَحْ عَنِّىْ مَا اَحْذَرُ۔
خدایا مجھ سے ہر اس چیز کو دور کر دینا جس کا مجھے شوق ہے۔
پھر اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیرو اور یہی ذکر تین بار کہو۔ انشاء اللہ شک دور ہو جائے گا ۔
اور وسوسہ کو دور کرنے کے لئے بہتر ہے کہ سر کو بیر کے پانی سے دھویا جائے مسواک کی جائے اور انار کھایا جائے اور آبِ نیساں پیا جائے۔
اور ہر مہینے میں تین دن پہلی اور آخری جمعرات اور درمیانی چہار شنبہ میں روزہ رکھا جائے اور یہ دعا پڑھی جائے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
میں خدائے قوی کی پناہ چاہتا ہوں شیطان گمراہ سے اور حضرت محمد مصطفیٰؐ کی پناہ چاہتا ہوں قضا و قدر کے ہر شر سے۔ میں کائنات کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں تمام انسان و جنّات کے شر سے۔