EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز استخارہ ذات الرقاع
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ
وَلَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ
اس نماز کا طریقہ یہ ہے کہ جب کسی کام کا ارادہ کرے توخدا سے استخارہ کرنے کے لئے کاغذ کے چھ ۶؍چھوٹے کاغذ لے کر تین پر لکھے :۔
اَللّٰهُمَّ امْسَحْ عَنِّىْ مَا اَحْذَرُ۔
پھر تین کاغذ پر یہ لکھے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
خِيَرَةٌ مِنَ اللّٰهِ الْعَزيْزِ الْحَكِيْمِ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانِ اِفْعَلْ لَاتَفْعَلْ۔
طلبِ خیر ہے اللہ سے جو غلبہ و حکمت والا ہے فلاں ابن فلاں کے لیے یہ کام کروں
پھر اس کو اپنی جانماز کے نیچے رکھ کر دو رکعت نماز پڑھے اور جب نماز ختم ہو جائے تو سجدہ میں جا کر سو ۱۰۰؍ مرتبہ :۔
اَسْتَخِيْرُ اللّٰهَ بِرَحْمَتِهِ خِيَرَةً فِىْ عَافِيَةٍ۔
اب یہ کام کروں خدا کی رحمت کے واسطے سے اس سے خیر طلب کرتا ہوں اور آسانی بھی۔
پھر بیٹھ کر کہے:۔
اَللّٰهُمَّ خِرْلِىْ وَاخْتَرْلِىْ فِىْ جَمِيْعِ اُمُوْرِىْ
اے خدا! مجھے خیر عطا کر میرے تمام امور میں بہتری پیدا فرما
فِىْ يُسْرٍ مِّنْكَ وَ عَافِيَةٍ۔
جس میں سہولت اور آسانی ہو۔
پھر تمام پرچوں کو ملا کر ایک ایک کر کے نکالے۔ اگر تین عدد ‘‘اِفْعَلْ’’بہترآ جائیں تو وہ کام انجام دے اور اگر تین ‘‘لَا تَفْعَلْ’’منعنکلیں تو اس کام کو انجام نہ دے اور اگر ایک‘‘اِفْعَلْ’’بہتراور دوسرا ‘‘لَا تَفْعَلْ’’منعآئے تو پانچ تک نکال کر دیکھیں۔ اگر تین ‘‘اِفْعَلْ’’ اور دو‘‘لَا تَفْعَلْ’’ ہیں تو اس کو انجام دیں اور اگر اس کے برعکس ہو تو انجام نہ دیں۔