EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
صاحب جواہر کا استخارہ
جلیل القدر فقیہ صاحب ِجواہر الکلام نے فرمایا ہے کہ ایک استخارہ اور بھی ہے جو ہمارے اہلِ زمانہ کے نزدیک رائج ہے اور اس کی نسبت ہمارے آقا حضرت امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ کی طرف دی جاتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ صلوات اور دعا کے بعد تسبیح کے دانے پکڑے اور آٹھ آٹھ کر کے شمار کر۔ اگر ایک باقی رہے تو ٹھیک ہے اور اگر دو۲؍ باقی رہیں تو گویا منع ہے اور اگر تین عدد باقی بچیں تو اختیاری ہے اور اس کا کرنا یا نہ کرنا برابر ہے اور اگر چار باقی رہیں تو اس میں دوہری ممانعت ہے اور اگر پانچ باقی رہیں تو بعض لوگوں نے کہا کہ اس میں مشکلات پیش آئیں گی اور بعض نے کہا ہے کہ شرمندگی ہو گی۔ اگرچھ ۶؍ باقی رہیں تو بہت بہتر ہے اور اگر سات آئیں تو پانچ دانوں کی طرح ہے اور اگر آٹھ ۸؍ پورے ہوں تو مکمل ممانعت ہے۔