اللہ ہی ہمارے لیے کافی ہے وہ اچھا مددگار ہے۔
دوسری رکعت میں سورۂ حمد ایک مرتبہ اور سات مرتبہ یہ پڑھے:۔
مَاشَاۤءَاللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ اِنْ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَ وَلَدًا۔
وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہے نہیں کوئی قوّت مگر اللہ ہے اگر تو مجھے دیکھے تو میں تجھ سے مال میں اور اولاد میں بھی کم ہوں۔
تیسری رکعت میں سورۂ حمد ایک مرتبہ اور سات مرتبہ یہ پڑھے:۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّى كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ۔
نہیں کوئی خدا سوائے تیرے تو پاک تر ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوں۔
چوتھی رکعت میں سورۂ حمد ایک مرتبہ اور سات مرتبہ یہ پڑھے:۔
اُفَوِّضُ اَمْرِىْ اِلَى اللهِ اِنَّ اللهَ بَصِيْرٌ بِالْعِبَادِ۔
میں اپنے معاملے خدا کے سپرد کرتا ہوں یقیناً وہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے۔
پھر اپنی حاجت طلب کرے۔