EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز دیگر اضافہ رزق
مکارم الاخلاق سے نقل کیا گیا ہے کہ:
جب آدھی رات ہو جائے تو غسل کرو اور دو رکعت نماز بجا لاؤ۔ ہر رکعت میں ایک مرتبہ حمد اور پانچ سو ۵۰۰؍ مرتبہ سورۂ توحید پڑھو۔ اس کے بعد جب دوسری رکعت میں سورۂ توحید پڑھنے سے فارغ ہو تو سورۂ حشر کا آخری حصہ
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاۤنُ۔۔۔
ہم اگر اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے ۔۔۔۔
آخر تک پڑھو اور سورۂ حدید کی ابتدائی چھ آیتیں اور اس کے بعد اسی حالت ِ قیام میں ایک ہزار مرتبہ:۔
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔
پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
کہے اور پھر نماز کو تمام کرکے خداوند عالم کی حمد و ثنا کرو۔ پھر اگر حاجت پوری ہو جائے تو سبحان اللہ ورنہ دوبارہ اسی عمل کو بجا لاؤ اور اگر دوسری بار بھی نہ پوری ہو تو تیسری مرتبہ عمل کرو۔
انشاء اللہ ضرور پور ی ہو گی۔