EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
شب جمعہ اور شب عید میں نماز حاجت
سید بن طاؤسؒ نے روایت کی ہے کہ شبِ جمعہ اور عید الاضحیٰ کی رات میں دو رکعت نماز پڑھو اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ میں آیت کو سو ۱۰۰؍ دہراؤ:۔
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔
پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
پھر سورۂ حمدکو تمام کر کے دو سو ۲۰۰؍ مرتبہ سورۂ توحید پڑھو اور جب سلام پڑھ لو تو ستّر ۷۰؍ مرتبہ کہو:۔
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے
پھر سجدے میں جا کر دو سو ۲۰۰؍ مرتبہ کہے:۔
يَا رَبِّ۔
اے پروردگار!
پھر جو حاجت ہو اسے طلب کرو۔ انشا اللہ پوری ہو گی۔