مکارم میں ہے کہ جب تم رات کو سونا چاہو تو اپنے سامنے ایک پاک و صاف برتن رکھو جس میں شفاف اور پاک پانی اور اس کو ایک صاف کپڑے سے ڈھانک دو اور جب رات کو نمازِ شب کے لئے بیدار ہو تو اس میں سے تین گھونٹ پانی پیو اور باقی پانی سے وضو کرو اور بقبلہ ہو کر دو رکعت نماز پڑھو اور اس میں جو سورہ چاہو پڑھو۔
جب قرأت سے فارغ ہو جاؤ تو رکوع میں جا کر پچیس مرتبہ کہو:۔
يَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيْثِيْنَ۔
پھر رکوع سے سر اٹھا نے کے بعد اور پھر دوسرے سجدہ میں اور پھر اس سے سر اٹھانے کے بعد پچیس مرتبہ کہو اور پھر کھڑے ہو کر کہو دوسری رکعت بھی اسی طریقہ سے ادا کرو کہ اس ذکر کی کل تعداد تین سو مرتبہ ہو جائے۔پھر تشہد پڑھ کر سلام پڑھو اور نماز کے بعد سر کو آسمان کی جانب اٹھا کر تیس ۳۰؍ مرتبہ کہو:۔