EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ شب جمعہ میں محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات پڑھنا ہزار نیکیوں کے برابر ہے اور پروردگار اس کی وجہ سے ہزار برائیوں کو مٹا دیتا ہے اور انسان کے لئے ہزار درجات کو بلند کر دیتا ہے۔ مستحب ہے نمازِ عصرِ پنجشنبہ کے بعد سے آخر روز جمعہ تک مسلسل صلوات پڑھتا رہے۔
امام جعفر صادقؑ سے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا گیا ہے کہ جب پنجشنبہ کے دن عصر کا وقت ہوتا ہے تو ملائکہ آسمان سے زمین کی طرف سونے کے قلم اور چاندی کے اوراق لے کر نازل ہوتے ہیں اور یہ فرشتے پنجشنبہ کی شام، شب جمعہ اور روز جمعہ غروب آفتاب تک سوائے محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات کے اور کسی نیکی کو درج نہیں کرتے ہیں۔

شیخ طوسی نے فرمایا ہے کہ پنجشنبہ مستحب ہے ہزار مرتبہ محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات پڑھنا اور مستحب ہے کہ اس صلوات کو اس طرح پڑھا جائے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ عَجِّلْ فَرَجَهُمْ
ان کے سکون میں تعجیل فرما
وَ اَهْلِكْ عَدُوَّهُمْ
اور ان کے دشمنوں کو ہلاک کردے
مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
چاہے جنّات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے،
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ۔
اوّلین ہوں یا آخرین میں۔
اس صلوات کا عصر پنجشنہ کے بعد سے آخر روز جمعہ تک سو۱۰۰مرتبہ پڑھنا بہترین فضیلت کا حامل ہے۔