واضح رہے کہ شب جمعہ میں بہت سی نمازیں بھی وارد وہوئی ہیں جن میں سے ایک نماز امیر المومنینؑ ہے اور دوسری دو رکعت نماز ہے جس میں ہر رکعت میں حمد اور پندرہ مرتبہ اذازلزلت الارض وارد ہوا ہے۔ جو شخص بھی اس نماز کو بجا لائے گا پروردگار اس کو عذاب قبر اور ہول محشر سے محفوظ رکھے گا۔
تیسری بات یہ ہے کہ نماز مغرب و عشاء کی پہلی رکعت میں سورۂ جمعہ پڑھے اور دوسری رکعت میں مغرب میں سورۂ توحید اور عشاء میں سورۂ اعلیٰ پڑھے۔
چوتھی بات یہ ہے کہ شب جمعہ میں شعر پڑھنے سے پرہیز کرے کہ صحیح حدیث میں امام صادقؑ سے منقول ہے کہ روزہ دار کے لئے اور حالت احرام میں اور حرم میں اور روز شب جمعہ شعر کی روایت کرنا مکروہ ہے۔ راوی نے عرض کیا کی کہ چاہے شعر برحق ہو؟ فرمایا چاہے وہ برحق ہی کیوں نہ ہو۔لیکن مکروہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر عبادت ہے تو دوسرے اوقات کی نسبت ثواب کم ہو گا۔جوادیؔ
حدیث معتبر میں امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ جو شخص شب جمعہ یا روز جمعہ شعر پڑھے گا وہ اس دن اور اس رات کے ہر ثواب سے علاوہ اس شعر کے محروم رہے گا۔ دوسری روایت میں یہ وارد ہوا ہے کہ اس رات میں اور اس دن میں اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔
ظاہر ہے کہ شعر سے مراد دنیاؤی اشعار ہے چاہے ان کا مضمون صحیح کیوں نہ ہو،اس کا کوئی تعلق مدح محمدؐ و آل محمدؐ اور مواعظ و نصائح پر مشتمل اشعار سے نہیں ہے۔جوادیؔ
حدیث معتبر میں امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا گیا ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ جو شخص شب جمعہ یا روز جمعہ شعر پڑھے گا وہ اس دن اور اس رات کے ہر ثواب سے علاوہ اس شعر کے محروم رہے گا۔ دوسری روایت میں یہ وارد ہوا ہے کہ اس رات میں اور اس دن میں اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔ظاہر ہے کہ شعر سے مراد دنیاؤی اشعار ہے چاہے ان کا مضمون صحیح کیوں نہ ہو،اس کا کوئی تعلق مدح محمدؐ و آل محمدؐ اور مواعظ و نصائح پر مشتمل اشعار سے نہیں ہے۔جوادیؔ
اس شب میں وہ دعائیں پڑھے جو روایات میں ورد ہوئی ہیں ۔ جن کی تعداد بہت ہے اور ہم ان میں سے صرف چند کا تذکرہ کر رہے ہیں۔