۱۰انار تناول کرے کہ امام صادقؑ ہر شب جمعہ میں نوش فرمایا کرتے تھے۔اور اگر سوتے وقت کھائے تو شاید زیادہ بہتر ہوگا جیسا کی روایت میں ہے کہ جو شخص بھی سوتے وقت انار کھائے وہ صبح تک مامون و محفوظ رہے گا اور بہتر یہ ہے کہ جب انار کھائے تو اس کے نیچے ایک رومال بچھالے اور دانوں کو محفوظ رکھے اور ہر دانے کو کھائے اور کسی کو اپنا شریک نہ بنائے۔