EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
زوال روز جمعہ کے اعمال
۲۱ روز جمعہ کے اعمال میں یہ بھی ہےکہ زوال آفتاب کے وقت وہ دعا پڑھے جسے محمد بن مسلم نے امام صادقؑ سے نقل کیا ہےاور وہ مصباح شیخ کے مطابق اس طرح ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَ اللهُ اَكْبَرُ
وہ سب سے بزرگ تر ہے
وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ
وہ سب سے بزرگ تر ہے
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا
ساری حمد اس اللہ کے لیے ہے جس نے کسی کو اپنا فرزند نہیں بنایا۔
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ
نہ اس کا کوئی شریک مملکت ہے
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ
اور نہ معاون کمزوری۔
وَ كَبِّرْهُ تَكْبِيْرًا
اس کی بزرگی کا اعتراف لازم ہے۔
اس کے بعد کہے
يَا سَابِغَ النِّعَمِ
اے مکمل نعمتوں والے،
يَا دَافِعَ النِّقَمِ
اس عذاب کے رفع کرنے والے
يَا بَارِئَ النَّسَمِ
اے زندگیوں کے ایجاد کرنے والے
يَا عَلِيَّ الْهِمَمِ
اے بلند ارادوں والے
يَا مُغْشِيَ الظُّلَمِ
اے تاریکیوں کو ڈھانکنے والے
يَا ذَا الْجُوْدِ وَ الْكَرَمِ
اے صاحبِ جود و کرم
يَا كَاشِفَ الضُّرِّ وَ الْاَلَمِ
اے رنج و الم کے دور کرنے والے
يَا مُوْنِسَ الْمُسْتَوْحِشِيْنَ فِي الظُّلَمِ
اے تاریکیوں میں وحشت زندہ افراد کے مونس
يَا عَالِمًا لَا يُعَلَّمُ
اے بغیر تعلیم کے جاننے والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ افْعَلْ بِيْ مَا اَنْتَ اَهْلُهُ
اور میرے ساتھ وہ برتاؤ فرما جس کا تو اہل ہے۔
يَا مَنِ اسْمُهُ دَوَاۤءٌ
اے وہ ذات جس کا نام دوا ہے
وَ ذِكْرُهُ شِفَاۤءٌ
اور جس کا ذکر شفا ہے
وَ طَاعَتُهُ غَنَاۤءٌ [غِنًى‏]
اور اس کی اطاعت سرمایہ ہے۔
اِرْحَمْ مَنْ رَأْسُ مَالِهِ الرَّجَاۤءُ
اس پر رحم فرما جس کا کل سرمایہ امید ہے
وَ سِلَاحُهُ الْبُكَاۤءُ
اور جس کا اسلحہ گریہ ہے۔
سُبْحَانَكَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اے پاک و بے نیاز تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ
اے محسن، اے مہربان،
يَا بَدِيْعَ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضِ
اے زمین و آسمان کے موجد
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ۔
اے صاحبِ جلال و اکرام۔
۲۲جمعہ کے دن نماز ظہر کو سورۂ جمعہ و منافقون کے ساتھ اور نماز عصر کو جمعہ اور توحید کے ساتھ پڑھے کہ شیخ صدوقؒ نے امام صادقؑ سے روایت کی ہے کہ ہمارے شیعوں کے لئے یہ امرلازم ہے کہ شب جمعہ کی نماز میں سورۂ جمعہ اور اعلیٰ پڑھیں اور ظہر کی نماز میں سورۂ جمعہ اور منافقون پڑھیں۔ ایسا کرنا رسول اکرمؐ کے عمل کا اتباع ہے اور اس کا اجر و ثواب صرف بہشت ہے۔
شیخ کلینیؒ صحیح جیسی حسن سند کے ساتھ حلبی سے روایت کی ہے کہ میں نے امام صادقؑ سے سوال کیا کہ اگر جمعہ کے دن فرادیٰ نماز پڑھوں ۔یعنی نماز جمعہ کے بجائے ظہر پڑھوں تو کیا اسے بھی بلند آواز سے پڑھوں ، تو فرمایا کہ بے شک ۔ اور سورۂ جمعہ و منافقون بھی پڑھو۔
۲۳شیخ طوسیؒ نے مصباح میں روز جمعہ ظہر کے بعد کی تعقیبات میں امام صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ جو شخص بھی نماز کے بعد سات مرتبہ سورۂ حمد۔ سات مرتبہ سورۂ ناس، سات مرتبہ سورۂ فلق۔ سات مرتبہ قل ھو اللہ احد۔ سات مرتبہ قل یا ایہا الکافرون پڑھ کر سورۂ برأت کاآخری حصہ لقد جاءکم رسول من انفسکم اور سورۂ حشر کا آخری حصہ لو انزلناہ ھذا القرآن تا آخر سورۂ ۔ اور سورۂ آل عمران کی پانچ آیات ان فی خلق السموات و الارض۔ انک لا یخلف المیعاد تک پڑھ لے وہ اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک تمام دشمنوں کے شر اور بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
۲۴انھیں حضرت سے روایت ہے کہ جو شخص بھی صبح یا ظہر کے بعد کہے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ صَلَاتَكَ
خدایا اپنی اپنے ملائکہ
وَ صَلَاةَ مَلَاۤئِكَتِكَ وَ رُسُلِكَ
اور مسلین کی صلوات کو
عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر قرار دے دے۔
اس کے ایک سال تک کہ گناہ درج نہ کئے جائیں گے۔بشرطیکہ دعا کو گناہوں کا پروانہ نہ بنالے جوادیؔمزید فرمایا کہ جو شخص نماز صبح اور نماز ظہر کے بعد یہ کہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ عَجِّلْ فَرَجَهُمْ۔
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ان کے سکون میں تعجیل فرما۔
وہ امام زمانہؑ کی زیارت کے بغیر دنیا سے نہ جائے گا۔
مؤلف کا بیان ہے کہ اگر پہلی دعا کو ظہر روز جمعہ کے بعد تین مرتبہ پڑھ لے تو اگلے جمعہ تک ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔
نیز روایت میں ہے کہ جو شخص بھی جمعہ کے دن دو نمازوں کے درمیان صلوات پڑھے گا اسے ستّر رکعت نماز کا ثواب حاصل ہوگا۔
۲۵صحیفۂ کاملہ کی اس دعا کو پڑھے:۔
«يَا مَنْ يَرْحَمُ مَنْ لَا تَرْحَمَهُ الْعِبَادُ»
اے وہ جو ایسے شخص پر رحم کرتا ہے جس پر بندے رحم نہیں کرتے۔
صحیفۂ کاملہ کی اس دعا کو پڑھے:۔
«اَللّٰهُمَّ هٰذَا يَوْمٌ مُبَارَكٌ»
بارالٰہا! یہ مبارک و مسعود دن ہے۔
۲۶شیخ نے مصباح میں فرمایا ہے کہ آئمہ معصومینؑ سے روایت نقل کی گئی ہے کہ جو شخص بھی جمعہ کے دن ظہر کے بعد دو رکعت نماز ادا کرے گا اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سات مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے گا اور نماز کے بعد اس طرح دعا کرے ۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنْ اَهْلِ الْجَنَّةِ
خدایا مجھے جنّت کا اہل بنادے
الَّتِيْ حَشْوُهَا الْبَرَكَةُ
جس کے اندر برکت ہی برکت ہے
وَ عُمَّارُهَا الْمَلَاۤئِكَةُ
اور جس کے معمار ملائکہ ہیں
مَعَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ
اور وہاں ہمارے پیغمبر حضرت محمد
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم
وَ اَبِيْنَا اِبْرَاهِيْمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ۔
اور ہمارے پدرِ بزرگوار حضرت ابراہیمؑ رہتے ہیں۔
وہ اگلے جمعہ تک ہر بلا سے محفوظ رہے گا اور اسے حضرت رسول اکرمؐ اور حضرت ابراہیم کی رفاقت نصیب ہوگی۔
علامہ مجلسیؒ کا ارشاد ہے کہ اگر اس دعا کو غیر سید پڑھے تو ‘‘و ابینا’’ کے بجائے ‘‘وابیه’’ کہے یعنی حضرت ابراہیم پیغمبر اکرمؐ کے پدر بزرگوار ہیں۔