اعمالِ روضۂ مدینۂ منورہ
اس کے بعد جناب فاطمہ زہراؐ کی زیارت کرو روضۂ مطہر کے پاس۔
اگرچہ آپ کے قبر مطہر کے بارے میں اختلاف ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ آپ کی قبر ، قبر پیغمبرؐ اور منبر کے درمیان اسی جگہ پر ہے جو جنت کا باغ ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ آپ کی قبر خود آپ کے گھر میں ہے۔
ایک جماعت کا خیال یہ ہے کہ آپ کو بقیع میں دفن کیا گیا ہے مگر عام طور سے علماء کا خیال یہی ہے کہ آپ کی زیارت رو ضہ کے پاس ہونی چاہیئے اور اگر کوئی شخص بھی ان تین مقامات پر زیارت کرے گا تو وہ یقیناً زیادہ فضیلت کا حامل ہوگا۔