EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
زیارت ائمہ سامرہ اور اعمال سرداب مطہر
زیارت ائمہؑ سرّ من رایٰ
اس سلسلہ میں دو مقامات ہیں: مقام اوّل: زیارت امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ۔ انشاءاللہ جب آپ وارد سر زمین سامرہ ہوں اور دو معصوموں کی زیارت کرنا چاہیں تو پہلے غسل کریں۔ اس کے بعدآداب دخول حرم مبارک کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آہستہ قدم آگے بڑھائیں۔ حرم مطہرکے پاس پہنچ کر عمومی اذن دخول پڑھیں جو صحیح ترین زیارت ہے۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمَا يَا وَلِيَّيِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمَا يَا حُجَّتَيِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمَا يَا نُورَيِ اللّٰهِ فِيْ ظُلُمَاتِ الْاَرْضِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمَا يَا مَنْ بَدَا لِلّٰهِ فِيْ شَأْنِكُمَا
اَتَيْتُكُمَا زَاۤئِرًا
عَارِفًا بِحَقِّكُمَا
مُعَادِيًا لِاَعْدَاۤئِكُمَا
مُوَالِيًا لِاَوْلِيَاۤئِكُمَا
مُؤْمِنًا بِمَاۤ اٰمَنْتُمَا بِهِ
كَافِرًا بِمَا كَفَرْتُمَا بِهِ
مُحَقِّقًا لِمَا حَقَّقْتُمَا
مُبْطِلًا لِمَاۤ اَبْطَلْتُمَا
اَسْاَلُ اللّٰهَ رَبِّيْ وَ رَبَّكُمَاۤ
اَنْ يَجْعَلَ حَظِّيْ مِنْ زِيَارَتِكُمَا
الصَّلَاةَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
وَ اَنْ يَرْزُقَنِيْ مُرَافَقَتَكُمَا فِي الْجِنَانِ
مَعَ اٰبَاۤئِكُمَا الصَّالِحِيْنَ
وَ اَسْاَلُهُ اَنْ يُعْتِقَ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّارِ
وَ يَرْزُقَنِيْ شَفَاعَتَكُمَا وَ مُصَاحَبَتَكُمَا
وَ يُعَرِّفَ بَيْنِيْ وَ بَيْنَكُمَا
وَ لَا يَسْلُبَنِيْ حُبَّكُمَا
وَ حُبَّ اٰبَاۤئِكُمَا الصَّالِحِيْنَ
وَ اَنْ لَا يَجْعَلَهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِكُمَا
وَ يَحْشُرَنِيْ مَعَكُمَا فِي الْجَنَّةِ بِرَحْمَتِهِ
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ حُبَّهُمَا
وَ تَوَفَّنِيْ عَلٰى مِلَّتِهِمَا
اَللّٰهُمَّ الْعَنْ ظَالِمِيۤ اٰلِ مُحَمَّدٍ حَقَّهُمْ وَ انْتَقِمْ مِنْهُمْ
اَللّٰهُمَّ الْعَنِ الْاَوَّلِيْنَ مِنْهُمْ وَ الْاٰخِرِيْنَ
وَ ضَاعِفْ عَلَيْهِمُ الْعَذَابَ
وَ ابْلُغْ بِهِمْ وَ بِاَشْيَاعِهِمْ
وَ مُحِبِّيْهِمْ وَ مُتَّبِعِيْهِمْ
اَسْفَلَ دَرْكٍ مِنَ الْجَحِيْمِ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
اَللّٰهُمَّ عَجِّلْ فَرَجَ وَلِيِّكَ وَ ابْنَ وَلِيِّكَ
وَ اجْعَلْ فَرَجَنَا مَعَ فَرَجِهِمْ [فَرَجِهِ‏]
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اس کے بعد جہاں تک ممکن ہو اپنے والدین اور مومنین کے لئے دعا کرے اور اگر دو رکعت نماز ادا کر سکے تو ہو بھی کرے اور اگر ممکن نہ ہو تو مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کرے اور جس قدر چاہے دعا کرے۔ انشاء اللہ قبول ہو گی۔ یہ مسجد ان حضرات کے مکان کے پاس ہے اور یہ دونوں حضرات وہیں نماز ادا کرتے تھے۔
قدرے اختلاف
مؤلّف کا بیان ہے کہ یہ زیارت مطابق زیارت کامل الزیارۃ ہے اور شیخ محمد بن المشہدیؒ، شیخ مفیدؒ، شہیدؒ نے بھی مزار مین اس زیارت کو قدرے اختلاف کے ساتھ نقل کیا ہے اور فقرۂ
وَيَحْشُرَنِيْ مَعَاكُمَا فِي الْجَنَّةِ بِرَحْمَتِةِ
کے بعد فرمایا ہے کہ اس کے بعد آگے بڑھ کر اپنے کوقبر پر گرا دے اور دونوں رخساروں کو قبر پر رکھ کر بوسہ دے اور اس کے بعد سر اٹھا کر یہ کہے
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِىْ حُبَّهُمْ
وَ تَوَفَّنِىْ عَلٰى مِلَّتِهِمْ۔۔۔
اس کے بعد ان حضرات نے فرمایا ہے کہ بالائے سر چار رکعت نماز ادا کرے اور اس نماز زیارت کے بعد جس قدر نماز پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے۔