زیارت امام زادہ حمزہؑ فرزند امام موسیٰ کاظمؑ
اس کے بعد محقق مذکور نے فرمایا ہے کہ بعض روایات میں یہ ہے کہ امام زادہ حضرت عبدالعظیم رے میں قیام کے دوران اپنے گھر سے خاموشی کے ساتھ باہر نکلتے تھے اور اس قبر کی زیارت کرتے تھے جو آپ کی قبر کے سامنے ہے اور فرماتے تھے کہ یہ اولاد موسیٰ کاظمؑ کی طرف منسوب ہے اور شاید یہی وہ قبر ہے جس کی حضرت عبدالعظیم زیارت فرمایا کرتے تھے لہٰذا ان کی زیارت بھی کرنی چاہیئے اس کے لئے اس زیارت کو پڑھ سکتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ‘‘ السلام علیک یا ابا القاسم’’ یا اس کے بعد کے فقرات کو نہیں پڑھنا چاہیئے واضح رہے کہ امام زادہ حمزہؑ کے صحن میںشیخ جلیل قدوۃ المفسرین جمال الدین ابو الفتوح حسین بن علی خزاعی صاحب تفسیر مشہور کی قبر بھی ہے لہٰذا ان کی بھی زیارت کرنی چاہیئے اور اسی علاقہ مین جناب شیخ صدوقؒ رئیس المحدثین کی قبر ہے جو ابن بابویہ کے نام سے معروف ہیں اور ان کی قبر شاہزادہ عبدالعظیم کے قریب ہے لہٰذا اس سے بھی غفلت نہیں کرنی چاہیئے۔