قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ۚ(1)
(1) اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے
اَللّٰهُ الصَّمَدُ ۚ(2)
(2) اللہ برحق اور بے نیاز ہے
لَمْ يَلِدْ ۙ وَلَمْ يُوْلَدْ ۙ(3)
(3) اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد
وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ (4)
(4) اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے