۵؎: ذکر زیارت وداع جس سے ہر امام کو رخصت کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ وہ تمام آداب زیارت جو اپنی جگہ پر ذکر ہو چکے ہیں انھیں میں سے ایک وداع بھی ہے کہ جب شہر سے باہر جانے لگے تو معصومؑ کو رخصت کرے جیسا کہ عام زیارتوں میں بھی اس کاذکر پایا جاتا ہے اور ہم نے مفاتیح میں ابواب زیارات ائمہ میں ہر ایک کے لئے ایک صلوات وداعی بھی نقل کی ہے اور وداع سید الشہداءؑ میں اکتفاء کی ہے اس زیارت وداع پر جو آداب زائرِ حضرت کے ذیل میں ادب نمبر ۲۰ کے عنوان سے نقل کی ہے اور یہاں بھی ہم زیارت وداع کا ذکر کر رہے ہیں جس کو شیخ محمد بن مشہدیؒ نے باب وداع مزار کبیر میں نقل کیا ہے اور سید بن طاؤسؒ نے زیارت جامعہ کے بعد نقل کیا ہے۔ ہم اس وقت اس کو مصباح الزائر سے نقل کر رہے ہیں کہ جب کسی بھی معصومؑ کے روضہ سے رخصت ہونے لگے تو اس طرح کہے