دو رکعت نماز ہے اور ہر رکعت میں ساٹھ مرتبہ قل ھو اللہ ہے اس کے بعد جب نماز سے فارغ ہو گا تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
دوسری نماز بخششِ گناہ
شیخ طوسیؒ نے مصباح میں روز جمعہ کے اعمال میں لکھا ہے کہ عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسولؐ اکرم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور پہلی رکعت میں حمد اور آیۃ الکرسی اور قل اعوذ بربّ الفلق پچیس مرتبہ اور دوسری رکعت میں حمد اور قل ھو اللہ اور قل اعوذ بربّ الناس پچیس مرتبہ پڑھے ۔
تواس وقت تک اس دنیا سے نہ جائے گا جب تک خداوند عالم اس کو خواب میں جنت میں اس کی جگہ نہ دکھا دے گا۔
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیں کہ سید بن طاوسؒ نے جمال الاسبوع تینتیسویں ۳۳؍ فصل میں گناہوں کی بخشش کے لئے ایک اور نماز نقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ ایک جلیل القدر اور عظیم الشان نماز ہے۔ اسرار الٰہی کے حامل افراد اسے پہچانتے ہیں لہٰذا ہرگز اس کے حق میں سستی نہ کرنا۔ اب جو شخص پڑھنا چاہتا ہے وہ اس کتاب کی طرف رجوع کرے۔