EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعائے یا من کبس الارض
شیخ کفعمیؒ نے مصباح میں فرمایا ہے کہ جب تمہیں کوئی بیماری لاحق ہو تو ہر نماز کے بعد اپنی جائے سجدہ پر ہاتھ پھیر کر سات مرتبہ بیماری کی جگہ پر پھیرو اور کہو:۔
يَا مَنْ كَبَسَ الْاَرْضَ عَلَى الْمَاۤءِ
اے وہ خدا جس نے زمین کو پانی پر روکا،
وَ سَدَّ الْهَوَاۤءَ بِالسَّمَاۤءِ
اور آسمانوں کے ذریعہ ہوا کو روک دیا
وَاخْتَارَ لِنَفْسِهِ اَحْسَنَ الْاَسْمَاۤءِ
اپنے نئے بہترین ناموں کا انتخاب کیا
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اب محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما
وَّافْعَلْ بِىْ
اور میرے مقاصد کو پورا فرما۔
كَذَا وَ كَذَا وَ ارْزُقْنِىْ وَ عَافِنِىْ مِنْ كَذَا وَ كَذَا۔
میری یہ حاجات پوری کر اور مجھے اس بیماری سے صحت و سلامتی عطا فرما۔
یہاں کذا و کذا کی جگہ اپنی بیماری کا نام لے۔