ہر نماز کے بعد سورہ توحید کی فضیلت
شیخ کلینیؒ نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص بھی خداوند عالم اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر واجب نماز کے بعد سورۂ قل ھو اللہ احد کو ترک نہ کرے،
یقیناً جو شخص بھی اسے پڑھے گا خداوند عالم اس کے لئے دنیا و آخرت کےخیر کو جمع کر دے گااور اسے اس کے والدین کے تمام اعزّہ کے گناہوں کو بخش دے گا
اور دوسری حدیث میں ہے کہ جو شخص واجب نماز کے بعد دس بار سورۂ قل ھواللہ احد پڑھے گا خداوند عالم حور العین سے اس کو نکاح کر دے گا۔
سید بن طاوسؒ نے حضرت رسول اکرمؐ سے روایت کی ہے کہ جو شخص بھی ہر نماز بعد سورۂ قل ھو اللہ احد پڑھے گا اس کے سر پر آسمان سے رحمت نازل ہو گی اور اس کے دل میں سکون و اطمینان پیدا ہو گا اور اس پر خدا کی نظر کرم ہو گی۔ وہ اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔اور وہ جو بھی سوال کرے گا اس کی حاجت کو پوری کرے گا اور وہ خداوند عالم کی امان میں رہے گا۔
۱۸شیخ کلینیؒ اور دوسرے افراد نے معتبر سند کے ساتھ اہلبیتؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز کے بعد دائیں ہاتھ سے اپنی داڑھی پکڑے اور بایاں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرے اور تین بار کہے
اے صاحبِ جلال و اکرام
اِرْحَمْنِىْ مِنَ النَّارِ۔
آگ کے مقابل مجھ پر رحم فرما۔
پھر تین بار کہے
اَجِرْنِىْ مِنَ الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ۔
مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے۔
پھر دایاں ہاتھ ٹھڈّی سے ہٹا کر دونوں ہاتھ جانب آسمان بلند کرے اور تین بار کہے
يَا عَزِيْزُ يَا كَرِيْمُ
اے کریم ! اے سخی
يَا رَحْمٰنُ يَا غَفُوْرُ يَا رَحِيْمُ۔
اے رحم والے اے بخشنے والے اے مہربان۔
پھر ہاتھوں کو پلٹ کر آسمان کی جانب الٹا ہاتھ کرے کہ ہتھیلیاں زمین کی طرف ہوں اور تین بار کہے
اَجِرْنِىْ مِنَ الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ۔
مجھ کو دردناک عذاب سے بچالے۔
پھر کہے
وَصَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهٖ
خدا حضرت محمدؐ ان کی آلؑ پر رحمت کرے
وَالْمَلَاۤئِكَةُ وَالرُّوْحُ۔
اور فرشتوں اور روح پر بھی۔
پھر حضرت نے فرمایا کہ جو شخص یہ دعا پڑھے گا خداوند عالم اس کے گناہ بخش دے گا اور اس سے راضی ہو جائے گا اور اس کی موت تک انسان وجنات کے ساتھ ساری مخلوق اس کے لئے استغفار کرے گی۔