خواص سورہ زلزال
شیخ کلینیؒ نے امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا‘‘اِذَا ذُلْزِلَتِ الاَرْضُ زِلْزَٰالَھٰا’’ کی تلاوت سے خستہ حال نہ ہو کہ جو شخص بھی نافلہ میں یہ سورۂ پڑھے گا خداوند عالم اسے زلزلہ سے محفوظ رکھے گا اور اسے زلزلہ، بجلی یا دنیا کی کسی آفت سے موت نہ آئے گی۔ اور وقت موت خداوند عالم کی طرف سے اس پرایک کریم فرشتہ نازل ہو گا اور اس کے سرہانے بیٹھ کر کہے گا اے ملک الموت اس ولیِ خدا کے ساتھ نرمی اور مدارات سے پیش آنا کیوں اس نے مجھے بہت یاد کیا ہے۔
اور دوسری رواٍیت میں ہے کہ اس کی آنکھوں سے پردے ہٹا دیئے جائیں گے اوروہ جنت میں اپنی جگہ دیکھ لے گا اور نہایت ہی آسان طریقے سے اس کی روح قبض ہو گی اور اس کی روح کو ستّر ہزار فرشتے جنت کی طرف لے جائیں گے۔