اپنے مدعا کو خواب میں دیکھنے کا دستور العمل
مؤلف کتاب شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ سورۂ والضحیٰ سورۂ نمبر ۹۳اور الم نشرح سورۂ نمبر ۹۵ بھی پڑھے۔ اور جواہر المنشور میں ہے کہ جو شخص خواب میں اپنا مقصود دیکھنا چاہے وہ سوتے وقت ان میں سے ہر ایک سورۂ کو سات مرتبہ پڑھے۔
سورۂ والشمس، ولیل، والتینسورۂ نمبر ۹۵، اخلاصقل ھو اللہ، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس
اور باطہارت ہو کر پاک جگہ پر پاک لباس کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر قبر کے مردے کی طرح داہنے کروٹ لیٹ کر سوئے اور اپنے مقصود کی نیت کرے۔ اگر اس نے پہلی رات میں نہ دیکھا تو سات راتوں سے زیادہ بہرحال نہ گذرے گی۔ اور کہا گیا ہے کہ یہ بات خود تجربہ شدہ ہے۔