نبی اکرم ص کی جناب فاطمہ ع کو تعلیم کردہ دعا
۱۸خلاصۃ الاذکار میں ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے روایت ہے کہ جب میں نے بستر بچھا کر سونے کا ارادہ کیا تو میرے والد محترم حضرت رسولِؐ اکرم تشریف لائے اور فرمایا کہ اے فاطمہؑ چار عمل انجام دینے کے بعد سویا کرو:
۱قرآن ختم کر کے ۔
۲تمام پیغمبروں کو اپنا شفیع بنا کر۔
۳تمام مومنین کو اپنے سے خوش کر کے۔
۴حج و عمرہ کر کے۔
اور یہ فرما کر آنحضرتؐ نماز میں مشغول ہو گئے میں نے انتظار کیا جب آپ کی نماز تمام ہو گئی تو میں نے عرض کی کہ یا رسولؐ اللہ آپ نے مجھے چار چیزوں کا حکم دیا ہے جن کو بجا لانے کی اس وقت میرے اندر طاقت نہیں ہے۔
آپ مسکرائے اور فرمایا کہ اگر قل ھواللہ کو تین بار پڑھ لو تو گویا تم نے پورا قرآن ختم کر لیا ہے اور جب مجھ پر اور گذشتہ انبیاء درود و صلوات بھیجو تو روزِ قیامت ہم تمہاری شفاعت کریں گے اور جب تمام مومنین کے لئے استغفار کرو گی تو وہ سب تم سے خوش ہو جائیں گے اور جب بھی کہو گی: تو گویا تم نے حج و عمرہ کیا ہے۔