EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز فجر کی مخصوص تعقیبات
نماز صبح کی تعقیبات دوسری تمام نمازوں سے زیادہ ہیں۔ اور خاص طور سےان تعقیبات کی فضیلت میں احادیث بہت زیادہ ہیں۔
حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے منقول ہے کہ نمازِ صبح کے بعد طلوع آفتاب تک ذکر خدا کرنا روزی کے حصول کے لئے سفر کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک مصلے پر بیٹھا تعقیبات میں مشغول رہے خداوند عالم اسے آتشِ جہنم سے محفوظ کر دے گا
اور امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ شیطان دن کے لشکر کو طلوع صبح سے لے کر طلوع آفتاب تک ہر طرف پھیلا دیتا ہے اور رات کے لشکر کو غروب آفتاب سے لے کر مغرب کی جانب آسمان کی سرخی زائل ہونے تک پھیلا دیتا ہے۔
لہٰذا ان دونوں اوقات میں خداوند عالم کو زیادہ یاد کرو کہ ان اوقات میں شیطان انسان کو ذکرِ خدا سے غافل بنا دیتا ہے۔
صحیح سند کے ساتھ منقول ہے کہ امام رضا علیہ السلام جب خراسان میں نماز صبح پڑھتے تھے تو طلوع آفتاب تک مصلّے پر بیٹھے تعقیبات میں مشغول رہتے تھے۔ پھر حضرت کے لئے ایک تھیلی لائی جاتی تھی جس میں مسواک رہتی تھی تو آپ ہر ایک مسواک سے مسواک کرتے تھے۔ پھر تھوڑ ا سا کندر چباتے تھے اور پھرقرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے
اور رسولِ اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص طلوع صبح صادق سے لے کر طلوع آفتاب تک تعقیب میں مشغول رہے گا اس کے لئے ایک حج کو ثواب لکھا جائے گا اور حدیث قدسی میں ہے خداوند عالم فرماتا ہے کہ اے اولادِ آدم مجھے صبح کے بعد ایک ساعت تک اور عصر کے بعد ایک ساعت تک یاد کیا کرنا تا کہ میں تیرے تمام اہم کاموں کے لئے کافی ہو جاؤں۔
صبح کی مخصوص تعقیبات
ابن بابویہؒ نے صحیح و معتبر سند کے ساتھ امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد ستّر بار
‘‘استغفراللہَ ربّیٖ و اتوبُ الیهِ’’پڑھے گا خداوند عالم اس کو بخش دے گا چاہے اس دن وہ ستّر ہزار گناہ کیوں نہ کر چکا ہو۔اور دوسری روایت میں سات سو گناہوں کا ذکر ہے۔
۲ابن بابویہؒ نے صحیح اور معتبر سندوں کے ساتھ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ قل ھو اللہُ احد پڑھے گا اس دن اس کاکوئی گناہ شیطان کی ناک رگڑنے کے لئے نہ لکھا جائےگا۔ بلد الامین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلّم سے روایت ہے کہ جو شخص دن میں دس بار سورۂ قُل ھُوَ اللہُ اَحَدْ پڑھ لے گا شیطان چاہے جتنی کوشش کرے اس کا کوئی گناہ نہ لکھا جائے گا۔
۳شیخ کلینیؒ نے صحیح سند کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہے
مَاشَاۤءَاللّٰهُ كَانَ
جو خدا چاہے وہی ہوتا ہے
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر وہ خدائے بلند و بزرگ سے ہے۔
تو اس دن وہ کوئی بدی برائینہیں دیکھے گا۔شیخ طوسیؒ اور دسرے افراد نے بھی اس کو کتب دعا میں نقل کیا ہے۔