ظالموں کی طرف میلان وجھکاؤپیدا نہ کرو ورنہ جہنم کی آگ تمہیں لپیٹ میں لے گی اور خدا کے علاوہ تمہارا کوئی مدد گار نہ ہوگااور پھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی ۔
اور مفسرین نے اس کی یہ تفسیر کی ہے کہ ان کی طرف تھوڑی سی بھی رغبت نہ رکھو جنھوں نے ظلم کیا ہے کہ تم بھی آتشِ جہنم میں گرفتار ہو جاؤ گے۔
اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ رکون کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ظلم میں شریک نہ ہو اور نہ اس پر راضی ہو اور نہ ان سے محبت کا اظہار کرو۔
اور اہلِبیت علیہم السلام کی روایت میں ہے کہ رکون سے مراد ان کی محبت، نصیحت اور ان کی اطاعت کرنا ہے۔