۸شیخ احمد بن فہدؒ اور دوسرےافراد نے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی خدمت میں شکایت کی کہ میرا کاروبار بند ہو گیا ہے اور جو کاروبار بھی شروع کرتا ہوں اس میں کوئی نفع نہیں ہوتا ہے اور جس حاجت کی طرف رخ کرتا ہوں وہ پوری نہیں ہوتی ہے تو آپ ؑنے فرمایا کہ نماز صبح کے بعد کہا کرو
سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظيْمِ وَبِحَمْدِهِ
پاک ہے خدائے بزرگ و برتر اپنی حمد کے ساتھ
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَاَسْئَلُهُ مِنْ فَضْلِهِ۔
خدا سے بخشش مانگتا ہوں اور اس کا فضل چاہتا ہوں۔
راوی کا بیان ہے کہ ابھی مجھے اس پر عمل کرتے ہوئے زیادہ وقت نہیں گذرا تھا کہ کچھ لوگوں نے مجھے یہ خبر دی کہ تمہارے خاندان کا ایک شخص انتقال کر گیا ہے اور تمہارے علاوہ اس کا کوئی وارث نہیں ہے۔ چنانچہ مجھے سارا مال مل گیا اور میں اب تک بے نیاز ہوں۔
دنیا و آخرت میں کام آنے والی آسان دعااصول کافی اور مکارمِ اخلاق میں ہے کہ ایک ہلقام نام کے آدمی نے آنحضرت سے عرض کی کہ مجھے ایسی دعا تعلیم فرمایئے جو دنیا و آخرت دونوں کے لئے ہو اور آسان بھی ہو۔ حضرت نے اسے یہ دعا تعلیم فرمائی کہ اس کو نمازِ صبح کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے پڑھ لیاکرو اور اس نے جب اسے پابندی سے پڑھا تو اس کی حالت بہتر ہو گئی۔