حضرت رسول اکرم ﷺ اور آپ کے اہلبیت علیہم السلام سے نماز شب کی فضیلت میں متعدد روایات مروی ہیں جن میں اس نماز کے اجر و ثواب اور فوائد کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ گیارہ (۱۱) رکعت نماز ہے جس میں آنٹھ (۸) رکعت نماز شب دو (۲) رکت نماز شفع اور ایک (۱) رکعت نماز وتر کہلاتی ہے۔ اسکا وقت آدھی رات سے صبح صادق تک ہے۔ اسکے لئے افضل سحر کا وقت ہے۔ پہلے دو دو رکعت کر کے ۴ نمازیں بالکل نماز صبح کی طرح ادا کریں اور اس کی نیت یہ ہوگی: ’’دو رکعت نماز شب پڑھتا/ پڑھتی ہوں قربۃً الی اللہ‘‘۔ آنٹھ رکعت ختم کرنے کے بعد یہ دعا پڑھنا خوب ہے۔
اس کے بعد دو رکعت نماز شفع بالکل نماز صبح ہی کی طرح ادا کریں۔ اس کی نیت یہ ہوکی : ’’دو رکعت نماز شفع پڑھتا /پڑھتی ہوں قربۃً الیٰ اللہ‘‘۔ یاد رہے کہ اس نماز میں دعائے قنوت نہیں ہے۔ اس کے بعد ایک رکعت کی آخری نماز پڑھیں۔ اس کی نیت یہ ہوگی : ’’ایک رکعت نماز وتر پڑھتا /پڑھتی ہوں قربۃً اِلیٰ اللہ۔ پھر تکبیرۃ الاحرام
کہہ کر نماز شروع کریں۔ سورۃ الحمد کے بعد سورۃ قل ہو اللہ احد یا جو سورہ چاہیں پڑھیں۔ پھر قنوت پڑھیں اور قنوت دعائے کشائش سے شروع کریں جو یہ ہے۔
اس کے بعد رکوع کر کے دو سجدے بجا لائیں اور پھر تشہد و سلام پڑھ کر نماز ختم کریں۔ اس طرح کل گیارہ رکعت نماز تہجد ادا کریں۔
نماز کے بعد تسبیح فاطمہ زہراء ؑ پرھیں، سجدۂ شکر بجا لائیں اور جو چاہیں دعا مانگیں کہ آخری شب کی دعا قبول ہوتی ہے۔