EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
صبح کے نوافل
پھر نافلۂ صبح کے لئے اٹھ جائے اور نافلۂ صبح دو رکعت ہے۔ پہلی رکعت میں حمد کے بعد قل یا ایہاالکٰفرون اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورۂ توحید پڑھے اور سلام کے بعد اس طرح دائیں کروٹ لیٹ جائے جس طرح میّت کو قبر میں لٹایا جاتا ہے اور اپنے داہنے رخسار کو زمین پر رکھے اور کہے۔
اِسْتَمْسَكْتُ بِعُرْوَةِ اللهِ الْوُثْقَى
میں خدا کی اس ریسمانِ ہدایت سے وابستہ ہوں
الَّتِىْ لَاانْفِصَامَ لَهَا
جو ٹوٹنے والی نہیں ہے۔
وَاعْتَصَمْتُ بِحَبْلِ اللهِ الْمَتِيْنِ
میں حبل متین سے وابستہ ہوں،
وَ اَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ فَسَقَةِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ
میں خدا کی پناہ چاہتا ہوں عرب و عجم کے فاسقوں کے شر سے
وَ اَعُوْذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ فَسَقَةِ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ۔
اور جن و انس کے فاسقوں کے شر سے۔
پھر تین بار کہے۔
سُبْحَانَ رَبِّ الصَّبَاحِ فَالِقِ الْاِصْبَاحِ۔
پاک ہے صبح کا پروردگارجوصبح کو وجود میں لاتا ہے
اورآلِ عمران کی پانچ آیتیں پڑھے۔
پھر اٹھ جائے اور بیٹھ کر تسبیح زہراؑ پڑھے۔
کتاب من لا یحضر ہ الفقیہ میں ہے کہ جو شخص نافلۂ صبح اور نمازِ صبح کے درمیان سو ۱۰۰ ؍ بار محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات بھیجے گا خداوند عالم روزِ قیامت اس کے چہرے کو آتشِ جہنم سے محفوظ کر دے گا اور اسی طرح جو سو ۱۰۰؍ بار:
پڑھے گا خداوند عالم اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دے گا اور جو شخص ۲۱؍ بار سورۂ قل ھواللہ پڑھے گا خداوند عالم اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دے گا اور اگر اس کا چالیس بار پڑھے گا خداوند عالم اس کو بخش دے گا اور بہتر ہے کہ نمازِ شب کے بعد صحیفۂ کاملہ کی بتیسویں ۳۲؍ دعا پڑھی جائے ۔
سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔‏
پاک ہے میرا عظیم رب اور میں اس کی حمد کرتا ہوں، میں اپنے اللہ سے معافی مانگتا اور توبہ کرتا ہوں۔
اس کے بعد سجدۂ شکر بجا لائے۔ اور مناسب ہے کہ اس میں اپنے برادران دینی کے لئے دعا کرے اور یہ دعا کرے اور یہ دعا پڑھے۔
جو سجدۂ شکر کی دعاؤں میں گذر چکی ہے۔
اَللّٰهُمَّ يَا ذَا الْمُلْكِ الْمُتَاَبِّدِ۔۔۔
اے اللہ! اے دائمی و ابدی بادشاہی والے۔۔۔۔
مجھے بھی برادرانِ دینی کی جانب سے مکمل یقین ہے کہ اس گناہ گار کے لئے بھی دعا کریں گے کہ میں دعا کا بہت زیادہ محتاج ہوں۔
اَللّٰهُمَّ رَبِّ الْفَجْرِ۔۔۔