استخارہ کے اوقات
واضح رہے ہم چھٹے باب میں بعض استخارے اور نقل کریں گے۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ محدث کاشانی نے تقدیم المحسنین میں ہفتہ میں ہر دن قرآن مجید سے استخارہ کرنے کے کچھ اوقات نقل کئے ہیں۔
اور کہا ہے کہ یہ بات شہرت کی بنا پر لکھی ہے اگرچہ اس کے لئے کوئی حدیث نہیں ملی ہے۔
لیکن روز یکشنبہ ظہر تک اور عصر سے لے کر مغرب تک نیک ہے ۔
اور دو شنبہ طلوع آفتاب تک اور نہار کےبعد ظہر تک اور عصر سے عشاء تک نیک ہے۔
اور روز سہ شنبہ نہار سے لے کر ظہر تک اور عصر کے بعد سے عشاء تک نیک ہے۔
بدھ کے دن ظہر تک اور عصر سے لے کر عشاء تک نیک ہے اور پنجشنبہ طلوع آفتاب تک اور پھر ظہر سے عشاء تک نیک ہے۔
اور روز جمعہ طلوع آفتاب تک اور زوال کے بعد سے عصر تک نیک ہے۔
شنبہ نہار کے وقت تک اور زوال کے بعد سے عصر تک نیک ہے اور ان اوقات کو محقق طوسیؒ کے منظوم سے نقل کیا گیا ہے۔