EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز حاجت
دعوات راوندی سے منقول ہے کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ایک شخص کے پاس سے گذرے جو ایک شخص کے دروازے پر بیٹھا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اس جابر و ستمگر کے دروازے پر کیوں بیٹھے ہو؟کہا کہ کچھ مشکلات اور سختیوں کی بنا پر جن میں گرفتار ہوں۔ فرمایا کہ اٹھو۔ میں تمھیں اس سے بہتر دروازہ کا پتہ بتائے دیتا ہوں اور اس رب تک پہنچا ئے دیتا ہوں جو تیرے لئے اس سے بہتر ہےجو تیرے لئے اس سے بہتر ہے۔
یہ کہہ کر اسے مسجد النبیؐ تک لائے اور فرمایا کہ قبلہ کی طرف رخ کر کے دو رکعت نماز پڑھواور پھر خداوند عالم کی حمد و ثنا کر کے محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات بھیجو پھر سورۂ حشر کی آخری آیات اور سورۂ حدید کی چھ ابتدائی آیات اور دو آیتیں آل عمران کی پڑھ کر خدا سے اپنی حاجت طلب کرو۔ انشہ وہ عطا فرما دے گا۔ جناب راوندیؒ فرماتے ہیں کہ شاید آل عمران کی وہ آیتیں:۔
‘‘قُلِ اللّھُمَّ مَلِکَ المُلْکِ’’تا ‘‘بِغَیْرٍ حِسَابٍ’’
ہوں علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ شایدآیت ‘‘قُلِ اللّھمَّ ’’اور آیت‘‘ شَھِدَ اللہُ’’ مراد ہے۔
حضرت امیرالمومنینؑ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی کسی حاجت کا ارادہ کرے تو صبح پنجشنبہ باہر نکلے اور جب گھر سے نکل رہا ہو تو سورۂ آل عمران کا آخری حصہ اور آیۃ الکرسی اِنَّا انزلناہُ اور سورۂ حمد پڑھے کیوں کہ اس طرح دنیا و آخرت کی تمام حاجتیں پوری ہو جائیں گی۔