شیخ کلینیؒ کی زیارت
مؤلّف: بہتر یہ ہے کہ بغداد میں شیخ اجلّ عالی مقام ثقۃ الاسلام محمد بن یعقوب کلینیؒ کی زیارت بھی کرے کہ اپنے دور میں شیعوں کے شیخ اور رئیس اور فنِّ حدیث کے معتمد ترین انسان تھے اور آپ کی کتاب کافی شیعوں کی آنکھوں کا نور ہے جسے آپ نے بیس سال کی زحمت کے بعد تالیف کیا ہے اور حق یہ ہے کہ مذہب و جلالت کی بنا پر ابن اثیر نے آپ کو تیسری صدی ہجری کا مجدّد شیعہ قرار دیا ہے جب کہ اس سے پہلے ہمارے مولا و آقا حضرت امام رضاؑ کو دوسری صدی ہجری کا مجدد قرار دیا ہے اور ہم نے کتاب ہدیہ میں بہت سے علماء اعلام کا ذکر کیا ہے جو مشاہد مقدسہ میں دفن کئے گئے ہیں۔ جو شخص خواہش مند ہو وہ اس کتاب کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔