EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نماز جعفر طیّار کی فضیلت حرم امام رضاؑ میں
۲علامہ مجلسیؒ نے نقل کیا ہے کہ شیخ حسین بن عبد الصمد والد شیخ بہائی کے حوالہ سے کہ شیخ ابوطیب حسین بن احمد فقیہ رازی نے ذکر کیا ہے کہ جو شخص امام رضاؑ یا دوسرے ائمہؑ کی زیارت کرے اور وہاں نماز جعفر طیار ادا کرے پروردگار ہر رکعت کے بدلہ میں اس شخص کے برابر ثواب دے گا جو ہزار حج اور ہزار عمرہ کر چکا ہو اور اس کو ہر قدم پر سو حج، سو عمرہ اور سو غلام آزاد کرنے کا ثواب دے گا اور سو نیکیاں لکھ کر سو برائیوں کو محو کر دے گا۔ نما زجعفر طیار کی ترکیب اعمال روز جمعہ میں گذر چکی ہے۔