دوسرے اعمال سردابِ مطہر
مؤلف کا بیان ہے کہ سید بن طاؤس نے مصباح الزائر میں ایک فصل اعمال سرداب کی نقل کی ہے جس میں چھ زیارات نقل کی ہیں اور اس کے بعد فرمایا ہے کہ اسی فصل سے متعلق دعائے ندبہ بھی ہے اور وہ زیارت جو امام زمانہؑ کی روزانہ صبح کی نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے کہ وہ زیارت ہفتم شمار ہوتی ہے اور وہ دعائے عہد ہے کہ جس کی تلاوت کا زمانۂ غیبت میں حکم دیا گیا ہے اور وہ دعا اس وقت پڑھی جاتی ہےجب حرم شریف سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے ان چاروں باتوں کو نقل کر رہے ہیں۔