فضیلت کوفہ
واضح رہے کہ کوفہ ان چار شہروں میں ہے جن کو پروردگارِ عالم نے منتخب فرمایا ہے اور جس کو تفسیر میں ‘‘طور سینین’’ بھی کہا گیا ہے۔ روایت میں ہے کہ یہ حرم خدا، حرمِ رسولؐ اور حرمِ امیرالمومنینؑ ہے۔ یہاں پر ایک درہم صدقہ بھی سو کے برابر ثواب رکھتا ہے اور یہاں کی دو رکعت نماز بھی سورکعت کے برابر شمار ہو تی ہے۔