EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
ذکر نمازِ حاجت در مسجدِ کوفہ
امام صادقؑ سے روایت ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد کوفہ میں دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں حمد کے بعد دونوں قل، سورۂ اخلاص اور کافرون، سورۂ نصر، سورۂ قدر اور سبح اسم ربک الاعلیٰ پڑھے۔ سلام کے بعد تسبیح زہراؑ پڑھے اور اس کے بعد خدا سے حاجت طلب کرے۔ پروردگار اس کی حاجت کو پورا کر دے گا اور دعاؤں کو قبول کر لےگا
سوروں کی یہ ترتیب سید بن طاؤسؒ کی روایت کے مطابق ہے ورنہ شیخ طوسیؒ نے امالی میں سورۂ قدر کو سبح اسم کے بعد نقل کیا ہے اور شاید کسی ترتیب کی کوئی ضرورت بھی نہ ہو اور سورۂ حمد کے بعد یہ ساتوں سورے پڑھ لئے جائیں تو یہی کافی ہے۔