ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کے اعمال
۱رویت ہلال کے وقت دعا پڑھنا۔ جس میں بہترین دعا صحیفۂ کاملہ کی تینتالیسویں دعا ہے جو اوّلِ ماہِ رمضان میں ذکر ہوئی ہے۔
۲دردِ چشم کے دور کرنے کے لئے سات مرتبہ سورۂ حمدکا پڑھنا۔
۳تھوڑ ا سا پنیر کھانا کہ روایت میں ہے کہ جو شخص ہر ماہ کے شروع میں اپنے کو پنیر کھانے کا پابند بنا لےاس کی حاجت اس ماہ میں امید ہے کہ رد نہ ہو گی۔
۴شبِ اول میں دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ انعام پڑھے اور خدا سے سوال کرے کہ وہ اسے ہر خوف اور درد سے محفوظ رکھے اور اس ماہ میں کوئی ناپسندیدہ امر نہ ہونے دے۔
۵روزِ اول دو رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں حمد اور تیس مرتبہ قل ھواللہ اور دوسری رکعت میں حمدکے بعد تیس مرتبہ انا انزلناہ پڑھے اور نماز کے بعد صدقہ دے۔ ایسا کرے گا تو اس ماہ میں اپنی سلامتی کو خدا سے خرید لے گا اور بعض روایت میں ہے کہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھے۔
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِي الْاَرْضِ
اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا
وَ يَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا
كُلٌّ فِيْ كِتَابٍ مُبِيْنٍ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَ اِنْ يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ اِلَّا هُوَ
وَ اِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهِ
يُصِيْبُ بِهِ مَنْ يَشَاۤءُ مِنْ عِبَادِهِ
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَيَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا
مَا شَاۤءَ اللّٰهُ
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
وَ اُفَوِّضُ اَمْرِيْۤ اِلَى اللّٰهِ
اِنَّ اللّٰهَ بَصِيْرٌ بِالْعِبَادِ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ
اِنِّيْۤ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
رَبِّ اِنِّيْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٌ
رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ۔