EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
پچیسواں دن
شرف کا دن ہے جس روز سورۂ ھَل اَتیٰ اہلبیت علیہم السلام کے بارے میں نازل ہوا ہے جب کہ انھوں نے تین دن روزہ رکھا اور سامانِ افطار کو مسکین و یتیم و اسیر کو دے دیا اور پانی سے افطار کر لیا۔ مناسب یہ ہے کہ شیعیانِ اہلبیتؑ ان دنوں میں بالخصوص پچیسویں رات میں اپنے مولا کی تأسی کریں۔ مسکینوں اور یتیموں کو کھانا کھلانے کی سعی کریں اور اس دن روزہ رکھیں اور چونکہ بعض علماء اسی دن کو روز مباہلہ کہتے ہیں اس لئے زیارت جامعہ اور دعاء مباہلہ بھی پڑھنا مناسب ہے۔