EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
مَاہِ محرّم کے اَعمال کے بارے میں
واضح رہےکہ یہ مہینہ اہلبیتؑ اور ان کے شیعوں کے لئے غم و الم کا مہینہ ہے۔حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ جب ماہِ محرم آجاتا تھا تو میرے پدربزرگوار کو کوئی ہنستا ہوا نہیں دیکھ سکتا تھا اورآپ پر مسلسل غم و الم طاری رہتا تھا۔ یہاں تک کہ جب ‘‘روز عاشور’’ آجاتا تھا تو وہ صرف مصیبت و غم اور گریہ کا دن ہوتا تھا اور آپ فرماتے تھے کہ آج کے دن امام حسینؑ شہید ہوئے ہیں۔