روز نہم مَاہِ محرّم
روز تاسوعا جس کے بارے میں امام صادقؑ سے روایت ہے کہ تاسوعا وہ دن تھا جب فوج یزید نے امام حسینؑ اور ان کے اصحاب کا محاصرہ کر لیا اور آپ سے جنگ کرنے پر آمادہ ہو گئی اور ابن مرجانہ اور عمر سعد اپنی کثرت سپاہ کی بنا پر خوش ہوئے جو ان کے لئے جمع ہوئی تھی اور امام حسینؑ اور ان کے اصحاب کو کمزور سمجھا گیا اور یقین کر لیا گیا کہ اب کوئی مددگار امام آنے والا نہیں ہے اور عراق والے ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اس کے بعد فرمایا میرے باپ قربان ہو جائیں اس کمزور مسافر پر۔