تیزی ذہن اور قوت حافظہ کی نماز
مکارم الاخلاق میں صادقین علیہما السلام سے روایت ہے کہ زعفران سے پاک و صاف برتن میں حمد، آیۃ الکرسی اور انّا انزلناہُ و یٰسٓ و واقعہ، سورۂ حشر و تبارک و قل ھو اللہ اور دونوں قل اعوذ لکھ کر آبِ زمزم یا بارش یا شفاف پانی سے دھو کر۔
اس پانی میں دو مثقال کندر اور دس مثقال شہد ملا کر رات کو زیر آسمان رکھ کر اس کے اوپر لوہا رکھ دو۔ جب رات کو آخری حصہ آ جائے تو دو رکعت نماز پڑھو اور ہر رکعت میں حمد اور پچاس مرتبہ قل ھو اللہ پڑھو۔
پھر جب نماز سے فارغ ہوجاؤ تو وہ پانی پی لو۔ حافظہ کے لئے بہت عمدہ اور مجرّب ہے۔ انشاء اللہ باب ششم کے آخر میں چند چیزیں اور بیان ہوں گی جنسے حافظہ قوی ہوتا ہے۔