پناہ لیتا ہوں خدا کی جس کے حکم سے ہر چیز ٹھہری ہوئی ہے جو خشکی و تری
وَ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
آسمانوں اور زمین میں ہے
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
اور وہ سننے جاننے والا ہے۔
ماثورہ تعویذ برائے دردِ کان
یہ دعا کان کے درد کے لئے بھی سات مرتبہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے۔
اور آپؑ ہی سے یہ بھی نقل کیا گیا ہے کہ تھوڑا بہت پرانا پنیر لے کر اسے باریک کوٹ لو اور دودھ میں ملا کر آگ پر گرم کر لو۔
جس کان میں درد ہو اس میں چند قطرے ڈال دو۔
ماثورہ تعویذ برائے دردِ سر
دردِ سر کے لئے پانی کے برتن پر پڑھے:۔
اَوَلَمْ يَرَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا
آیا کافروں نے نہیں دیکھا ہے
اَنَّ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ
کہ زمین و آسمان
كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا
باہم جڑے ہوئے تھے تو ہم نے ایک دوسرے سے الگ کیا
وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَاۤءِ كُلَّ شَيْئٍ حَيٍّ
اور ہم نے ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا کیا
اَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ۔
وہ اب بھی ایمان نہ لائیں گے؟
پھر اس کو پی لے اور روایت میں ہےپھر اس کو پی لے اور روایت میں ہے کہ جب کبھی رسولؐ اکرم کو ضعف یا دردِ سرعارض ہوتا تھا تو آپؐ ہاتھوں کا پھیلا کرسورۂ فاتحہ اور معوذتین پڑھ کر چہرے پر ہاتھ پھیرتے تھے اور آپؐ کا درد برطرف ہو جاتا تھا۔
درد سر کو دور کر نے کے لئے مریض کے سر پر ہاتھ پھیر کر کہے:۔
اِنَّ اللّٰهَ يُمْسِكُ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا
یقیناً اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ
وَ لَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِهِ
جگہ سے ہٹنے نہ پائیں اگر وہ ہٹ جائیں تو اس کے علاوہ کوئی انہیں روک نہیں سکتا
اِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُوْرًا۔
یقیناً وہ بردبار اور بخشنے والا ہے۔
ربیع الابرابر سے منقول ہے کہ طرطوس میں مامون کی صداع درد سر ہو گیا۔
اور اس کا کوئی علاج نہ ہو سکا تو قیصر دوم نے اس کے لئے ایک ٹوپی بھیجی اور اسے لکھا کہ میں نے تمہارے دردِ سرکی خبر سنی ہے ۔ تو میں یہ ٹوپی بھیج رہا ہوں تا کہ تم اسے سر پر رکھ لو، تمہارا درد ختم ہو جائےگا۔ مامون ڈر گیا کہ شاید اس کے اندر کوئی زہر ہو تو اس نے حکم دیا کہ اسے اس کے لانے والے ہی کے سر پر رکھ دیا جائے۔ جب اس نے دیکھا کہ اسے کوئی نقصان نہیں ہوا تو اس نے حکم دیا کہ جس کو یہ مرض ہے اس کے سر پر رکھی جائے جب اس کے سر پر رکھی گئی تو درد ٹھیک ہو گیا تب مامون نے وہ ٹوپی اپنے سر پر رکھی تو اس کا بھی درد ختم ہو گیا اور اسے تعجب ہوا لیکن جب اس نے پھاڑا تو دیکھا اس کے اندر لکھا تھا:۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
كَمْ مِنْ نِعْمَةٍ لِلّٰهِ فِىْ عِرْقٍ سَاكِنٍ
کتنی نعمتیں ہیں اللہ کی جو ساکن رگوں میں پائی جاتی ہیں۔
حٰمٓ عٓسٓقٓ
حٓمٓ۔ عسٓق
لَا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَ
اس سے انہیں نہ سردرد ہوتا ہے نہ ان کا خون بہتا ہے
مِنْ كَلَامِ الرَّحْمٰنِ خَمَدَتِ النِّيْرَانُ
یہ اللہ کا کلام ہے جس کے طفیل میں آگ بجھ گئی۔
وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
اور کوئی طاقت اللہ کے علاوہ نہیں ہے۔
وَ جَالَ نَفْعُ الدَّوَاۤءِ فِيْكَ
دوا کا فائدہ اس انداز سے ہوگا
كَمَا يَجُوْلُ مَاۤءُ الرَّبِيْعِ فِى الْغُصْنِ۔
جس طرح بہار کا پانی شاخوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔