EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
رقعة الحبیب
۶رقعۃ الجیب حرز امام رضا علیہ السلام ۔
مامون کے خادم یاسر سے روایت ہے کہ جس وقت حضرت امام علی بن موسی ٰ رضاؑ قصر حمید میں قحطبہ میں وارد ہوئے تو آپ نے اپنا لباس اتار کر حمید کو دے دیا۔
اس نے لے کر اپنی کنیز کو دیا تا کہ وہ اسے دھو ڈالے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ کنیز ایک رقعہ لے کر حمید کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ رقعہ مجھے ابو الحسنؑ کے پیراہن کے گریبان میں ملا ہے۔
حمید نے آنحضرتؑ سے کہاکہ اس کنیز کو آپ کے گریبان میں ایک رقعہ ملا ہے یہ کیا ہے؟
فرمایا کہ یہ ایک تعویذ ہے جس کو میں کبھی اپنے سے جدا نہیں کرتا ہوں۔
حمید نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہے مجھے بھی اس سے مشرف فرمائیں۔ آپؑ نے فرمایا کہ یہ ایسا تعویذ ہے کہ جو شخص اسے اپنے گریبان میں رکھے گااس سے بلا دور ہو گی اور اس کے لئے شیطان رجیم سے حفاظت رہے گی۔ اس کے بعد آپ نے حمید کے لئے تعویذ پڑھوایا جو یہ تھا:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ
خدا کے نام سے
اِنِّىْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِيًّا
بے شک میں تجھ سے خدا کی پناہ لیتا ہوں اگر تو پرہیزگار ہے
اَوْ غَيْرَ تَقِىٍّ اَخَذْتُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْبَصِيْرِ
یا پرہیزگار نہیں ہے میں نے سننے دیکھنے والے خدا کے ذریعے سے
عَلٰى سَمْعِكَ وَ بَصَرِكَ
تیرے کانوں اور آنکھوں کو باندھ دیا ہے
لَا سُلْطَانَ لَكَ عَلَىَّ
اب نہ مجھ پر تیرا کوئی بس ہے
وَ لَا عَلٰى سَمْعِىْ
نہ میرے کانوں پر
وَلَا عَلٰى بَصَرِىْ
نہ میری آنکھوں پر
وَلَاعَلٰى شَعْرِىْ
نہ میرے بالوں پر
وَلَاعَلٰى بَشَرِىْ
نہ میرے پوست پر
وَلَا عَلٰى لَحْمِىْ
نہ میرےگوشت پر
وَلَا عَلٰى دَمِىْ
نہ میرےخون پر
وَلَا عَلٰى مُخِّىْ
نہ میرے مغز پر
وَلَا عَلٰى عَصَبِىْ
نہ میرے پٹھوں پر
وَلَا عَلٰى عِظَامِىْ
نہ میری ہڈیوں پر تیرا بس ہے
وَلَاعَلٰى مَالِىْ
نہ میرے مال پر
وَ لَا عَلٰى مَا رَزَقَنِىْ رَبِّىْ
اور نہ میرے رب کی دی ہوئی چیزوں پر تیرا کوئی بس ہے
سَتَرْتُ بَيْنِىْ وَ بَيْنَكَ بِسِتْرِ النُّبُوَّةِ
میں نے پردہ ڈال دیا ہے اپنے اور تیرے درمیان، نبوت کے پردے سے
الَّذِى اسْتَتَرَ اَنْبِيَاۤءُ اللّٰهِ بِهِ
جس سے خدا کے نبیوں نے خود کو ڈھانپا تھا
مِنْ سَطَوَاتِ الْجَبَابِرَةِ وَالْفَرَاعِنَةِ
سخت گیروں اور فرعونوں کے حملوں سے
جَبْرَئِيْلُ عَنْ يَمِيْنِىْ
چنانچہ جبرائیلؑ میری داہنی طرف
وَ مِيْكَاۤئِيْلُ عَنْ يَسَارِىْ
اور میکائیلؑ میری بائیں طرف
وَ اِسْرَافِيْلُ عَنْ وَرَاۤئِىْ
اسرافیلؑ میری پچھلی طرف
وَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ
اور محمد رسول ﷲ ﷺ
وَ اٰلِهٖ اَمَامِىْ
میرے آگے ہیں
وَاللّٰهُ مُطَّلِعٌ عَلَىَّ
خدا میرا نگہدار ہے
يَمْنَعُكَ مِنِّىْ
وہ مجھے تجھ سے دور کرے گا
وَ يَمْنَعُ الشَّيْطَانَ مِنِّىْۤ
اورشیطان کو مجھ سے ہٹائے گا
اَللّٰهُمَّ لَا يَغْلِبُ جَهْلُهُ اَنَاتَكَ
اے معبود! اس کی نادانی تیرے حوصلے پرغالب نہ ہو
اَنْ يَسْتَفِزَّنِىْ وَ يَسْتَخِفَّنِىْ
کہ وہ مجھ پر چڑھ آئے اور مجھے خوار کرے
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ الْتَجَاْتُ
اے معبود! میں تیری پناہ میں ہوں
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ الْتَجَاْتُ
اے معبود! میں تیری پناہ میں ہوں
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ الْتَجَاْتُ۔
اے معبود! میں تیری پناہ میں ہوں۔