دعائے امام محمد باقر ع
۱۵وہ دعا جو امام باقر علیہ السلام سے ابو حمزہ ثمالی نے روایت کی ہے کہ میں نے حضرت امام محمد باقرؑ سے ان کی خدمت میں حاضری کی اجازت طلب کی۔
حضرت گھر سے باہر تشریف لائے۔ آپ کے ہونٹ حرکت کر رہے تھے۔
فرمایا کیا تم نے مجھے کچھ پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کی میں آپ پر قربان بیشک۔
فرمایا میں نے وہ پڑھا ہے جس کو کسی نے نہیں پڑھا مگر یہ کہ خداوند عالم نے اس کے دنیا و آخرت کے اہم کاموں میں اس کی کفایت کی ہے۔
میں نے عرض کی کہ میں آپؑ پر فدا ہو جاؤں فرمایئے وہ کیا ہے؟ فرمایا کہ جو شخص گھر سے نکلتے ہوئے یہ کلمات پڑھے گا اس کے تمام اہم کام آسان ہوجائیں گے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
حَسْبِىَ اللهُ
اللہ میرے لیے کافی ہے
تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ
اور اسی پر میرا بھروسہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَسْاَلُكَ خَيْرَ اُمُوْرِىْ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بہترین امور کا
وَ اَعُوْزُ بِكَ مِنْ خِزْىِ الدُّنْيَا وَ عَذَابِ الْاٰخِرَةِ۔
اور تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے۔
Translation
Arabic Font
Translation Font