EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
مشکل وقت کا ورد
۲۰شیخ کلینیؒ کی کتاب تعبیر الریا سے منقول ہے کہ وشاء نے حضرت امام رضاؑ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد کو خواب میں دیکھا کہ انھوں نے فرمایا کہ بیٹا جب کسی مشکل میں گرفتار ہو تو کثرت کے ساتھ کہو:
يَا رَؤُوْفُ يَا رَحِيْمُ‏
اے مہربان، اے رحم والے !
پھر امام رضاؑ نے فرمایا کہ جو کچھ ہم خواب میں دیکھتے ہیں وہ بالکل ایسا ہی جیسا بیداری میں دیکھتے ہیں۔