خواص سور قدر، توحید اور آیۃ الکرسی
۲اس کتاب میں ہے کہ رسولؐ اکرم نے فرمایاٍ کہ جو شخص سورہؐ بقرہ کی ابتدائی چار آیتیں اور آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں اور سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھے گا وہ اپنی جان ومال کے بارے کسی ناپسندیدہ چیز کو نہ دیکھے گا اور شیطان اس کے نزدیک نہ آئے گا اور وہ قرآن کو فراموش نہ کرے گا۔
۳امام محمد باقرؑ سے روایت ہے کہ جو شخص سورۂ انا انزلناہُ کا بلند آواز سے پڑھے گا تو وہ ایسے شخص کی طرح ہے جس نے راہِ خدا میں نیام سے تلوار نکال کر جہاد کیا ہو اور اگر آہستہ پڑھے تو گویا ایسا ہے کہ خدا کی راہ میں اپنے خون میں نہایاہوا ہے اور اگر کوئی دس مرتبہ پڑھ لے گا تو خداوند عالم اس کے ہزار گناہ محو کر دے گا۔