بسم اﷲ کو دروزے پر لکھنے کی فضیلت
۳۰شیخ کفعمیؒ نے مفاتیح الغیب سے نقل کیا ہے کہ جو شخص بسم اللہ کو اپنے گھر کے باہری دروازے پر لکھے وہ ہلاکت سے محفوظ رہے گا چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔
اور کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ خداوند عالم نے فرعون کو خدائی کے دعویٰ کے باوجود مہلت نہیں کیا کہ اس نے اپنے دروازہ پر ’’بِسْمِ اللہ‘‘ لکھ رکھا تھا۔
اور جب جناب موسیٰؑ نے اس کی ہلاکت میں جلدی کرنے کی دعا کی تو پروردگار عالم نے ان کی طرف وحی کی کہ تم اس کے کفر کو دیکھ رہے ہو اور میں اس کے دروازہ پر لکھی تحریر کو دیکھ رہا ہوں۔