EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
بسم اللہ اور لا حول و لا قوۃ کی فضیلت
۷سید بن طاؤسؒ نے معتبر سند کے ساتھ حضرت امام رضا ؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد سو مرتبہ کہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر جو خدائے بلند و بزرگ سے ہے۔
تو وہ اس اسم اعظم سے اس سے قریب ہو گاجتنی آنکھ کی سیاہی سفیدی سے قریب ہوتی ہے اور معتبر سندوں سے امام جعفر صادقؑ اور امام کاظمؑ سے منقول ہے کہ جو نماز صبح اور مغرب کے بعد کسی سے بات کرنے اور اپنی جگہ سے حرکت کرنے سے پہلے سات بار یہ دعا پڑھے گا اس سے ستّر طرح کی بلائیں دور ہو جائیں گی جن میں سب سے آسان بلا برص، جذام، شر شیطان اور بادشاہوں کا شر ہے۔
بعض معتبر روایات میں تین بار اور بعض میں دس بار بھی ذکر ہوا ہے اور اس کی کم از کم تعداد تین بار اور زیادہ سے زیادہ ۱۰۰ سو مرتبہ ہے۔ اس کے بعد جتنا زیادہ پڑھے گا ثواب بھی اتنا زیادہ ہو گا۔